کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کی بیٹے تیمور کے ساتھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 جولائی 2017 10:30

کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کی بیٹے تیمور کے ساتھ نئی تصاویر سوشل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جولائی 2017ء) : بالی وڈ کی بے بو کرینہ کپور خان اور ان کے شوہر نواب سیف علی خان پٹودی کے بیٹے تیمور علی خان کی اپنے والدین کے ہمراہ نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چھوٹے نواب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خاصا پسند کیا گیا ۔ تیمور علی خان کو ان کے والد سیف علی خان نے اپنی گود میں اُٹھا رکھا ہے جبکہ کرینہ کپور خان ان کے ہمراہ کھڑی ہیں۔ تصاویر وائرل ہونے پر سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کے مداحوں نے اس چھوٹے نواب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :