کوئٹہ میں ہائی پروفائل قیدی عیش و آرام اورانٹرنیٹ سمیت تمام سہولیات کی فراہمی

بدھ 26 جولائی 2017 01:29

کوئٹہ میں ہائی پروفائل قیدی عیش و آرام اورانٹرنیٹ سمیت تمام سہولیات ..
کوئٹہ: (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-26جولائی-2017ء) کوئٹہ سینٹرل جیل میں موجود قیدیوں کا مخصوص ٹولہ عیش و آرام کی زندگی گزاررہےہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق کوئٹہ کے سینٹر جیل میں موجود اے کلاس قیدی جن میں ہائی پروفائل قیدی شامل ہیں جن میں کرپشن کیس میں ملوث بلوچستان کے سابق وزیر اعلی اسلم رئیسانی سیکریٹری میر عمران گیکی، بلوچستان کے سابق وزیر خزانہ اسفندیار کاک اور فوڈ ڈائریکٹر ظہر جان جمال الدین شامل ہیں. تفصیلات کے مطابق تمام قیدیوں کو بہترین کھانے اور جیل کی چاردیواری میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ اپنے فون تک رسائی بھی مہیا کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ان شخصیات کو ٹی وی اور وائے فائی سمیت مساج کی بھی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ یہ قیدی فون کے استعمال کے علاوہ انٹرنیٹ کا بھی بے دریغ استعمال کرتے ہیں ذرائع کے مطابق عمران گیکی نے اپنی فیس بک پروفائل تصویر کو19جولائی 2017 کو اپ ڈیٹ کیا لیکن بعداز میڈیا پر خبر چلنے کے بعد انہوں نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ ڈی ایکٹیو کردیا۔ بعداز وزیر داخلہ بلوچستان، سرفراز بگٹی نے قیدیوں کے عیش و آرام کی دستیابی کا نوٹس لیا

متعلقہ عنوان :