Live Updates

عمران خان کے آدمی آرہے ہیں چلیں ورنہ جھگڑا ہوجائیگا، میر شکیل الرحمان کا ردعمل

بدھ 26 جولائی 2017 00:53

عمران خان کے آدمی آرہے ہیں چلیں  ورنہ جھگڑا ہوجائیگا، میر شکیل الرحمان ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-26جولائی-2017ء) نجی ٹی وی چینل کے مالک میر شکیل الرحمان آج توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ پیش ہونے بعداز باہر انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی تاہم سپریم کورٹ میں توہین عدالت میں کیس کی سماعت کے بعد انہوں نے میڈیاسے گفتگو بھی کی جس میں انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لگائے گئے تمام الزمات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں وہ تو کسی بھی الزام کا ثبوت نہیں دے سکے۔

(جاری ہے)

میر شکیل الرحمان کامزید کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت سب سے زیادہ اشتہارات ہمیں دیتی ہے اور پرائیویٹ سیکٹر کے اشتہارات بھی ہمیں زیادہ ملتے ہیں، جو بڑا ادارہ ہو گا اسے اشتہارات بھی زیادہ ملیں گے اور ریٹ بھی۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے بائیکاٹ کیا ہوا ہے پھر بھی انھیں کوریج دیتے ہیں،کبھی ایسا نہیں ہوا عمران خان کا بائیکاٹ کیا ہو۔ بعداز انکی گفتگو کے دوران انکے کسی ساتھی نے انکے کان میں یہ بات کہی کہ"سر عمران خان کے آدمی آرہےہیں یہاں سے چلیں ورنہ لڑائی ہوجائیگی" جس پر میر شکیل الرحمان کا کہنا تھا کہ آنے دوکوئی بات نہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :