بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے بھانجے کو گرفتار کر لیا گیا

بدھ 26 جولائی 2017 00:02

بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے بھانجے کو گرفتار کر لیا گیا
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-25جولائی-2017ء) بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے بھانجے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی جانب سے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

کاروائی کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے بھانجے کو گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کے بعد الطاف حسین کے بھانجے عبدالعزیز کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔