لاہور کے بعد کوئٹہ بھی بم دھماکے سے لرز اٹھا

منگل 25 جولائی 2017 23:55

لاہور کے بعد کوئٹہ بھی بم دھماکے سے لرز اٹھا

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-25جولائی-2017ء) پولیس نجی ٹی وی چینل کے مطابق کوئٹہ کے علاقے منیر مینگل روڈ پر دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہوا ہے جس میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق دھماکا منیر مینگل روڈ پر ایک ٹاور کے قریب ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دھماکے سے آس پاس موجود قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم پولیس اور ریسکیو ذرائع موقع پر پہنچ گئے۔ اس حوالےسے پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا دیسی ساختہ بم کا کیا گیا ہے جس میں 2کلو کے قریب دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا ہے۔ دھماکے کی وجہ سے ٹاور کی قریب دیوار بھی منہدم ہوگئی اور وہاں موجود ٹاور اور جنریٹر کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :