کیپٹن (ر) عارف نواز کو آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا

منگل 25 جولائی 2017 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) پنجاب حکومت نے کیپٹن (ر) عارف نواز کو آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے کیپٹن (ر) عارف نواز کو مستقل آئی جی پنجاب مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ کیپٹن (ر) عارف نواز کا تعلق پولیس کے 14 ویں کامن سے ہے، بتایا گیا ہے کہ یہ پنجاب پولیس کے سینئر ترین افسر ہیں اور ان کی مدت ملازمت ختم ہونے میں ابھی تین سال باقی ہیں جبکہ اس سے پہلے قائم مقام آئی جی پنجاب عثمان خٹک کو مستقل آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا تھا لیکن لاہور ہائی کورٹ نے ان کی مدت ملازمت کم ہونے کے باعث ان کی تقرری کالعدم قرار دے دی تھی اور حکومت کو 26 جولائی تک نیا آئی جی لگانے کا بھی کہا تھا، واضح رہے کہ نیا آئی جی پنجاب لگانے کے لئے ہائی کورٹ کی چوتھی مہلت آج ختم ہو گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :