انصاف نہ کیا گیا تو اپنے خاندان کے ساتھ احتجاجا افغانستان ہجرت کرلوں گی،پشتو لوک گلوکارہ زرسانگہ کی دھمکی

منگل 25 جولائی 2017 23:50

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) نوشہرہ صدراتی ایوارڈ یافتہ نامور پشتو لوک گلوکارہ زرسانگہ نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ اگر انصاف نہ کیا گیا تو وہ اپنے خاندان کے ساتھ احتجاجا افغانستان ہجرت کرلیں گی۔میری غربت کو میری اور میرے خاندان کی مجبوری سمجھ کر سودخورمیری جائیداد پر قبضہ کررہے ہیں۔پولیس ظالم کا ساتھ دئے رہی ہے۔

ظلم و بربریت کرنے والے مجھ غریب گلوکارہ پر قیامت توڑرہے ہیں اور کوئی بھی داد رسی نہیں کررہا۔پاکستان سمیت دنیا بھرنے مجھ کو پشتوکی خدمت میں انعامات اور ایورڈز سے نوازہ گیامگر ظلم کا پہاڑ ٹوٹنے کے بعد حکومت اور کسی نے نہیں پوچھا۔اسلام میں سود حرام ہے میری شکایت پر پولیس او ر حکومت نے کوئی کاروائی نہیں کی راضی نامہ کے لیے دباو ڈالا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پشتون سرزمین پر پشتون بیٹی پر ظلم کیاگیامگر داد رسی نہ کی گئی میں شکوہ نہیں حقائق بیان کررہی ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کینٹ میں سود کے خلاف امن جرگہ کے زیراہتمام احتجاجی جلوس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔امن جرگہ خیبرپختونخوا کے چیرمین سید کمال شاہ نے نوشہرہ میں بااثر سود ی کاروبار کرنے والوں کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

سودی خور بااثر سیاسی رہنماوں کی پشت پنائی سے معصوم لوگوں کو لوٹ رہے ہیں امن جرگہ خیبرپختونخوا کا الزام۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا امن جرگہ کے زیراہتمام نوشہرہ میں معروف صدراتی ایوارڈ یافتہ نامور پشتو لوگ گلوکارہ زرسانگہ کے ساتھ یکجہتی اور ان کے خلاف سود خوروں کے حملے کو بے نقاب کرنے کے لیے نوشہرہ کینٹ شمع چوک سے شوبرا چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں تاجران ،صحافی،سوشل میڈیا،علما،ْ اور عام لوگوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

مظاہرین نے معروف صدراتی ایوارڈ یافتہ نامور پشتو لوگ گلوکارہ زرسانگہ اور ان کے خاندان سے یکجہتی اور ان پر اور ان کے خاندان پر سود خوروں اور بدمعاشوں کی جانب سے جو ظلم کیاگیا ان کے خلاف اور مظلوم زرسانگہ کے حق میں نعرے درج تھے۔اس موقعہ پر صدراتی ایوارڈ یافتہ نامور پشتو لوگ گلوکارہ زرسانگہ اور ان کا خاندان نے بھرپور شرکت کی۔امن جرگہ خیبرپختونخوا کے چیرمین سید کمال شاہ نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت نے سود کے خلاف صرف قانون سازی تو کردی ہے مگر افسوس اس پر عمل درامد نہیں کیاجارہا۔

بااثر افراد سود خوروں کی پشت پنائی کررہے ہیں۔پولیس کو اور انتظامیہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ زرسانگہ پشتونوں کو بیٹی ہیں ان کو اور ان کے خاندان کو مکمل تحفظ دیا جائیں۔

متعلقہ عنوان :