Live Updates

سندھ سے تحریک انصاف کے رہنما ئوں کے وفد کی نعیم الحق سے ملاقات

دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور و تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال

منگل 25 جولائی 2017 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) تحریک انصاف سندھ کے رہنما ئوں کے وفد کی چیف آف سٹاف و ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات مرکزی سیکرٹیریئٹ اسلام آباد میں ہوئی۔وفد میں شفقت انڑھ صدر سکھر ریجن ، حاجی خدا بخش جیبھو صدر حیدر آباد ریجن، سید آسف علی شاہ نوشہرو فیروز اور میر شجاع میتھو جوائینٹ سیکرٹری سندھ شامل تھے۔

(جاری ہے)

رہنمائوں میں تحریک انصاف سندھ کے تنظیمی معاملات اور دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وفد نے نعیم الحق کو بتایا کہ سندھ بھر میں عمران خان کا پیغام تیزی سے پھیل رہا ہے۔ملاقات مین وفد کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ کے عوام نئے پاکستان کی تعمیر میں عمران خان کے ساتھ ہیں۔اور اپنے محبوب قائد عمران خان کے استقبال کے لیئے تیار ہیں۔ سندھ سے آئے ہوئے تحریک انساف کے رہنمائوں کے وفد نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ انتخابات میں سندھ کے عام سٹیٹس کو کے بجائے تبدیلی کا ساتھ دیں گی:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات