اسرائیل فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے ، فلسطینی مظاہرین پر ظلم و ستم پر تحفظات ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

منگل 25 جولائی 2017 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے ، فلسطینی مظاہرین پر ظلم و ستم پر تحفظات ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطین میںمسلمانوں کو مذہبی فرائض سے روکنے پر تحفظات ہیں ، یہ اقدامات عالمی انسانی حقوق اور عالمی قوانین کے منافی ہیں ، بنیادی حقوق کے لئے فلسطینی حکومت کے مطالبات کو جائز سمجھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :