پانامہ، اقامہ اور نکاح نامہ سے نکلنا مسلم لیگ ن کے لیے ناممکن ہوتا جا رہا ہے

منگل 25 جولائی 2017 23:35

پانامہ، اقامہ اور نکاح نامہ سے نکلنا مسلم لیگ ن کے لیے ناممکن ہوتا جا ..
لاہور: (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-25جولائی-2017ء) نجی ٹی وی پروگرام کے اینکر اور سینئر صحافی مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے لیے اب پاناما کیس بہت مشکل ہوتاجارہاہے تاہم انکے مہمان جو ایک سینئر صحافی ہیں کہ خواجہ آصف کے اقامہ کے بارے میں سوال پر تنقید کرنے ہوئے مبشر لقمان کا کہناتھا کہ اب مسلم لیگ ن کے لیے 3چیزوں سے نکلنا بہت مشکل ہوتا جارہاہے ایک ہے پانامہ دوسرا اقامہ اور تیسرا نکاح نامہ۔

(جاری ہے)

مبشر لقمان کے جملے کے بعد اسٹوڈیو میں موجود تمام مہمان بھی ہنسنا شروع ہوگئے۔ یہاں یہ بات واضع رہے کہ پانامہ کیس تو کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہاں البتہ اس کے بعد لیگی ارکان کی خفیہ شادیوں بارے کافی افواہیں تھی بعداز بات آگئی اقامون پر پہلے وزیراعظم اسکے بعد اسحاق ڈار اور اب خواجہ آصف کے بھی اقامے نکل آئیں ہیں۔ بعداز ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اب وہ پانامہ کے ساتھ ساتھ اقامہ بارے بھی اپٹیشن دائر کرینگے جس پر پی ٹی آئی مشاورت کررہی ہے۔ مبشر لقمان نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحضہ کیجیئے۔