ظفرحجازی سلطانی گواہ بن سکتاہے ، اس کی جان کوخطرہ ہے ،تحفظ دیاجاناچاہئے ،اعتزازاحسن

جج کے ریمارکس کوبیہودہ کہناسخت ترین ہے ،شریف برادران کاوطیرہ ہے غلاموں کی طرح ان کی خدمت کی جائے اورہرکوئی ان کے آگے کانپتارہے اہم عہدوں پروہ اپنے وفادارتعینات کرتے ہیں ،ظفرحجازی کودیگرکی طرح قربانی کابکرابنایاگیا،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 25 جولائی 2017 23:26

ظفرحجازی سلطانی گواہ بن سکتاہے ، اس کی جان کوخطرہ ہے ،تحفظ دیاجاناچاہئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) سینٹ میں قائدحزب اختلاف سینیٹراعتزازاحسن نے کہاہے کہ ظفرحجازی سلطانی گواہ بن سکتاہے ،اس لئے اس کی جان کوخطرہ ہے ،تحفظ دیاجاناچاہئے ،جج کے ریمارکس کوبیہودہ کہناسخت ترین ہے ،شریف برادران کاوطیرہ ہے کہ غلاموں کی طرح ان کی خدمت کی جائے اورہرکوئی ان کے آگے کانپتارہے ،اہم عہدوں پروہ اپنے وفادارتعینات کرتے ہیں ،ظفرحجازی کودیگرکی طرح قربانی کابکرابنایاگیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوںنے کہاکہ میرشکیل الرحمن توہین عدالت میں طلبی پرسخت پریشان ہوں گے ،لفظ بیہودہ کااستعمال انتہائی سخت ہے ،جج کے ریمارکس کوبیہودہ نہیں کہناچاہئے ،ججوں کوتوآبزرویشن دینی ہی نہیں چاہئے ۔انہوںنے کہاکہ ریکارڈٹمپرنگ کیس میں ظفرحجازی کے ساتھ نوازشریف کونامزدہوناچاہئے تھاکیونکہ ظفرحجازی نے جوکیااس کافائدہ نوازشریف کوپہنچا،ظفرحجازی کی جان کوخطرہ ہے اسے تحفظ ملناچاہئے کیونکہ وہ شریف خاندان کے خلاف سلطانی گواہ بن سکتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شریف برادران چاہتے ہیں کہ ہرکوئی ان کے آگے کانپتارہے ،یہ بھی ان کاوطیرہ ہے کہ غلاموں کی طرح ان کی خدمت کی جائے ۔وہ اہم اداروں میں اپنے وفاداروں کوہی تعینات کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس افسران کوقربانی کابکرابنایاگیا۔ظہیرالاسلام کے خلاف مشاہداللہ کوبکرابنایاگیا،ڈان لیکس میں بھی قربانی کے بکرے بنائے گئے ،ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفرحجازی کوبھی قربانی کابکرابناگیا،ریکارڈٹمپرنگ کیس میں صحیح کارروائی نہیں ہورہی ۔

انہوںنے کہاکہ نیشنل بینک کوٹریژری آف پاکستان بھی کہاجاتاہے ،نیشنل بینک کی اہمیت سٹیٹ بینک جیسی ہے ،اورشریف برادران کاخاص آدمی نیشنل بینک کاصدرہے ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم یاوزیرکے پاس اقامہ ہوناگری ہوئی حرکت ہے اوروزیراعظم کابیرون ملک ملازمت کرناشرمناک ہی۔

متعلقہ عنوان :