اسلام آ باد اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس کی کا رروائی ، دو کا ر لفڑ گرفتار

منگل 25 جولائی 2017 23:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) اسلام آ باد اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس کی کا رروائی ، دو کا ر لفڑ گرفتار،ملزمان کو کومجا ز عدالت میں پیش کر کے ریما نڈ جسما نی حاصل کر لیا گیا ، مزید تفتیش جا ر ی ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق وفا قی دارالحکو مت میںکار چوری کی روک تھا م کیلئیایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی کی ہدایات پر ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) ذیشان حیدر نے انچار ج کا ر سیل لیا قت علی سب انسپکٹر کی زیر نگر انی اے ایس آئیز منظو ر الہی اور وحید احمد معہ دیگرملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم نے دو ملزمان شوکت الر حمن ولد غنی الر حمن اور کیر ئیز گل روز خا ن ولد شمشو سا کنا ہا ئے ضلع بو نیر کو گرفتار کر لیا ، ملزم نے تھا نہ سبز ی منڈی کے ایر یا سے دو گا ڑ یا ں چوری کر نے کاانکشاف کیا ہے،ملزمان کو مجا ز عدالت میں پیش کرکے ریما نڈ جسما نی حاصل کر لیا گیا ، ملزمان سے مسروقہ گا ڑ یو ں کی بر آمد گی اور ساتھی ملزمان کی گرفتار ی کا تحر ک جا ری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میںشامل افسرا ن و جو انو ں کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اورنقدانعاما ت دینے کا اعلا ن کر تے ہو ئے کہاکہ شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے اور جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی میں کر دار ادا کر نے والے پولیس افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی ۔ انہو ں نے کہا کہ ACLC اسلام آبا د پولیس نے کار چوروں کو گرفتار کر کے اسلام آباد سے کار چوری کی وارداتو ں کو بہت حد تک کنٹرول کر لیا ہے جو کہ ان کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :