تھا نہ لو ہی بھیر پولیس کی کاروائی، ڈکیتی اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملو ث گر وہ کے تین ملزمان گرفتار

منگل 25 جولائی 2017 23:26

تھا نہ لو ہی بھیر پولیس کی کاروائی، ڈکیتی اور نقب زنی کی وارداتوں میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) تھا نہ لو ہی بھیر پولیس کی کاروائی، ڈکیتی اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملو ث گر وہ کے تین ملزمان گرفتار ، ملزمان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن ، خنجر اور نقدی برآمد ، ملزمان نے جڑواں شہر وں میں وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس پی رورل ڈاکٹر سید مصطفی تنو یر نے ڈکیتی اور اور نقب زنی کی واردات میں ملو ث ملزمان کی گرفتار ی کے لئے ڈی ایس پی ملک نعیم اقبال کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھا نہ لو ہی بھیر انسپکٹر محبو ب احمد ، اے ایس آئیز محمد ریا ض ، شاہد زمان ، محمد طیب و دیگروجوانوں پرمشتمل ٹیم تشکیل دی، تشکیلی ٹیم نے تمام تر وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئے بحریہ ٹا ئون گر ین ایر یا سے تین ملزمان کوگرفتارکر لیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان میں نعمان احمد عرف ما نی ، رمضا ن عرف جا نی اور محمد وسیم سا کنا ہا ئے جڑا نو الہ ضلع فیصل آ باد شامل ہیں ، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ01عددپسٹل30بور معہ ایمو نیشن ، خنجر اور نقدی برآمد کر لی ۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے تھا نہ لو ہی بھیر اور راولپنڈی میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی پولیس ٹیم میں شامل افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کا رکردگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا ا علان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :