سپیشل انو سٹی یو نٹ پولیس کی کاروائی، چور ی کی وارداتوں میں ملو ث منظم گینگ کے 07ملزمان گرفتار

منگل 25 جولائی 2017 23:26

سپیشل انو سٹی یو نٹ پولیس کی کاروائی، چور ی کی وارداتوں میں ملو ث منظم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) سپیشل انو سٹی یو نٹ(SIU) پولیس کی کاروائی، چور ی کی وارداتوں میں ملو ث منظم گینگ کے 07ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ دو عدد موٹر سائیکلیں، ایک عددکیری ڈبہ اور اسلحہ معہ ایمو نیشن ،مسروقہ ڈرائی بیٹریاں09عدد برآمد ، ملزمان نے متعدد اس طرح کی بیٹریاں چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے ملزمان بر ریمانڈ جسمانی سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر)ذیشان حیدر نے چوری کی وارداتو ں میں ملو ث منظم گروہ کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی سی آئی محمد اشرف شاہ کی زیر نگرانی اے ایس آئیزعاصم علی زیدی،ذوالفقار علی،رانا تسنیم،سرگل وجوانوں پرمشتمل ٹیم تشکیل دی، تشکیلی ٹیم نے تمام تر وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئے علا قہ تھانہ ترنول سنگجانی میںکاروائی کرتے ہوئے ایک منظم گینگ کے کل07 ملزمان کومخبر کی اطلاع پرگرفتارکر لیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان میں عمر مجید ولد عبدالمجید سکنہ محمد آباد ویسٹریج راولپنڈی،حبیب ولد غلام مصطفی سکنہ ڈھوک راجگان سنگجانی ،اسلام آباد،زبیر ولد غلام مصطفی سکنہ ڈھوک راجگان سنگجانی ،اسلام آباد،افضال ولد لعل زمان سکنہ نوسرشرفو ٹیکسلا ضلع راولپنڈی،محمد جواز خان ولد عمر فرحان سکنہ مرچاں سٹاپ ترنول، اسلام آباد،خرم ولد پرویز اختر سکنہ محمد آباد ویسٹریج راولپنڈی اورعدنان ولد عبدالماجد سکنہ الہ آباد ویسٹریج ،راولپنڈی شامل ہیں ، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ01عددپسٹل30بور معہ05روند01عدد پسٹل22بور،01عدد7 MMرائفل اور دو عدد موٹر سائیکل،01کیری ڈبہ ، رینچ، آہنی راڈ ، رسیاں ، نقاب و مسروقہ ڈرائی بیٹریاں09عدد برآمد ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان مندرجہ بالانے ذیل وارداتوں کا انکشاف کیا:۔

مورخہ24.07.17 مندرجہ بالا ملزمان سنگجانی الفلاح ہسپتال نزد جنگل ایریا میںڈکیتی کی واردات کی تیاری میں مصروف تھے جن کو مخبر کی اطلاع پر بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔مندرجہ بالا ملزمان کے دو ساتھی فرار ہو نے میں کامیا ب ہو گئے۔ ان ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر267مورخہ24.07.17بجرم399/402ت پ تھانہ ترنول درج رجسٹر ہوا۔ان ہی ملزمان میں سے ملزمان۱۔

محمد جواز خان ۲۔حبیب خان۳۔محمد زبیر سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائزبرآمد ہوا۔جن کے خلاف الگ الگ مقدمات: 1۔مقدمہ نمبر268مورخہ24.07.17بجرمAO-13/20/65تھانہ ترنول 2۔مقدمہ نمبر269مورخہ24.07.17بجرمAO-13/20/65تھانہ ترنول 3۔مقدمہ نمبر270مورخہ24.07.17بجرمAO-13/20/65تھانہ ترنول درج رجسٹر ہوئے۔ تفتیش کے دوران مندرجہ بالا ملزمان سیریل نمبر01تا 04نے ذیل مقدمات کا انکشاف کیا ہے ۔

مسمی ماجد علی اسسٹنٹ مینجر ofanکینٹ راولپنڈیPTCLبلڈنگ نزدPSOپمپ سے مورخہ 13.06.17کو بوقت 04:42بجے صبح ڈرائی بیٹریاں چوری کے بارے بتلایا جس کی نسبت مقدمہ نمبر239مورخہ04.07.17جرم 380ت پ تھانہ ترنول جبکہ مسمی توقیر حسن ولد سعید احمد ساکن سیکشن انچارج IT FWOنیوموٹروے ٹول پلازہ، اسلام آباد نے بتلایا کہ مورخہ12.12.16بوقت03:30بجے صبح نیو موٹر وے ٹول پلازہ سے 04عدد بیٹریاں چوری ہوئی ہیں جس کی نسبت مقدمہ نمبر30مورخہ25.01.17بجرم 380ت پ تھانہ ترنول درج رجسٹر ہے۔

ملزمان نے متعدد اس طرح کی بیٹریاں چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے ملزمان بر ریمانڈ جسمانی سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی پولیس ٹیم میں شامل افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کا رکردگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا ا علان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :