طارق فضل چوہدری نے I-8سکول کے کلرک کامران مہدی کو تبدیل کرنے کا نوٹس لے لیا

منگل 25 جولائی 2017 23:26

طارق فضل چوہدری نے I-8سکول کے کلرک کامران مہدی کو تبدیل کرنے کا نوٹس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) کیڈ کے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے ایک رکن پارلیمنٹ کے خط پر I-8/3سکول کے کلرک کامران مہدی کے ایک گمنام درخواست پر نوٹس لے لیا انہوں نے ڈائریکٹر تعلیمات کو ہدایت دی کہ موجودہ حکومت کی پالیسی ہے کہ گمنام درخواستوں پر ایکشن نہیں لیا جائے گا رکن پارلیمنٹ نے وزیر محترم کی توجہ دلائی کہ کامران مہدی کی والدہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہے اور کامران مہدی اسکا واحد نگہداشت کرنے والا ہے ۔