ویراعظم کے بچوں کے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے خطوط بنانےوالی کمپنیوں کا کوئی ناموں نشان ہی نہیں

منگل 25 جولائی 2017 23:13

ویراعظم کے بچوں کے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے خطوط بنانےوالی کمپنیوں ..
لاہور: (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-25جولائی-2017ء) نجی ٹی وی چینل کے سینئر صحافی اور تجزیہ کار مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور انکے بھائیوں کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے خطوط جس میں انہوں نے یہ بات ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ وہ کمپنیوں کی مالک نہیں بلکہ صرف بینرفیشری اونر ہیں ان خطوط پر جن کمپنیوں کے دستخط اور مہریں لگی ہیں دراصل انکا کوئی نام و نشان ہی نہیں۔

(جاری ہے)

مبشر لقمان جو ان دنون برطانیہ گئے ہوئے ہیںٰ کا کہنا ہے کہ وہ خود اس سلسلے میں ان جگہوں کادورہ کرکے آئے ہیں جہاں انہوں نے خطوط میں کمپیوں کا پتہ لکھا ہے جب وہ وہاں پہنچے تو پتا چلا کہ وہ کمپنیاں یہاں موجود ہی نہیں اور نہ ہی ایسی کوئی کمپنی کبھی ہوا کرتی تھی۔ سینئر صحافی نے مزید بتایا کہ مریم نواز کے خطوط پر دستخط شدہ کمپنی نومبر 1992 سے بند ہے تاہم وہ کیسے مریم نواز کی مدد کرسکتی ہیں۔ سینئر اینکر نے مزید کہا کہ جو خطوط شریف خاندان کی جانب سے جمع کرائے گئے ہیں انکا نہ تو کوئی وجود ہے اور وہ بلکل جھوٹ پر مبنی ہیں۔ سینئر اینکر مبشر لقمان نے مزید کیا کہا آُ بھی ملاحضہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :