ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان آئی جی پنجاب تعینات

منگل 25 جولائی 2017 23:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) حکومت نے ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کو آئی جی پنجاب تعینات کر نے کے احکامات جاری کر دیے۔ کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز 1961ء میں پیدا ہوئے اور1986 ء میں بطور اے ایس پی پولیس سروس آف پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔ان کا تعلق 14ویں کامن سے ہے۔ انھوں نے بطور اے ایس پی ایس ڈی پی او لودھراں ، پاکپتن اور فیروزوالہ شیخوپورہ میں فرائض سر انجام دیئے ۔

(جاری ہے)

انھیں1992ء میں ایس پی کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی اوروہ بطور ایس پی گوجرانوالہ ، راجن پور ، چکوال ،سرگودھااور خیبر پختونخوامیں فرائض سرانجام دیتے رہے ۔انھوں نے 2000 ء میں ایس ایس پی ، 2009 ء میں ڈی آئی جی اور 2014ء میں ایڈیشنل آئی جی کے عہدہ پر ترقی پائی اس دوران انھوں نے بہاولپور، فیصل آباد ،سپیشل برانچ ، وی وی آئی پی سیکیورٹی، ڈی آئی جی ٹریننگ پنجا ب ، بلوچستان اور سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہورمیں اہم عہدوں پر اپنے فرائض سرانجام دئیے ۔

متعلقہ عنوان :