فاطمہ جناح نے عوامی حقوق کے لئے ابتدا سے ہی اسٹیبلشمنٹ سے ٹکر لی ،نائمہ بوریرو

منگل 25 جولائی 2017 23:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سائوتھ شعبہ خواتین کی سنیئر رہنما نائمہ بوریرو نے کہا کہ مادر ملت فاطمہ جناح نے عوامی حقوق کے لئے ابتدا سے ہی اسٹیبلشمنٹ سے ٹکر لی قائد اعظم محمد علی جناح کے انتقال کے بعد محترمہ فاطمہ جناح نے بہادری کے ساتھ پاکستان کے عوام کی خدمت کا بیڑا اٹھا یا اور جمہوریت کو پروان چڑھانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا فاطمہ جناح نے قائد اعظم کا مشن جس نیک نیتی ،دیانتداری اور ثابت قدمی سے جاری رکھا اس کی دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے خمیسانی ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت جناح ہائوس میں مادر ملت کی 50ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا نائمہ بوریرو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ شمع جمہوریت قائد اعظم کی ہمشیرہ پاکستانی تاریخ کی پہلی خاتون اور سیاستدان تھیں جنہوں نے عوامی حقوق کے لئے ابتدا سے ہی نی صرف اسٹیبلشمنٹ سے ٹکر لی بلکہ جمہوریت کی خاطر ایوب خان کی فوجی آمریت کے خلاف میدان عمل میں آئیں ،نائمہ بورویرو نے کہاکہ مہذب معاشرے کے لئے خواتین کی عزت و احترام ضروری ہے ،شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت اور آئین کی بحالی کے لئے تاریخی اور بے مثال جدو جہد کی ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے خواتین کا شاندار کردار رہا ہے تقریب سے روز خان نے کہاکہ مادر ملت ایک نڈر اور بے باک خاتون تھیں جنہوں نے اپنے بھائی کے شانہ بشانہ تحریک پاکستان کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنے بھائی کے ساتھ آزادی کی جنگ لڑی مادر ملت ہر شعبہ ہائے زندگی میں ایک انقلاب برپا کردیا ۔