لاہور میںدہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں ،رہنما عافیہ موومنٹ

منگل 25 جولائی 2017 23:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے لاہور میںدہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بم دھماکہ کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھی دل کے ساتھ تمام متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اہلخانہ اور عافیہ موومنٹ کے رضاکار سانحہ لاہور کے لواحقین کے غم میں شریک ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں دہشت گردی کا مقصدقانون اور آئین کی بالادستی کی جانب گامزن ملکی نظام کے سفر اور سی پیک جیسے ترقیاتی منصوبوں کے عمل کو روکنا ہے ان شا اللہ جس میں دشمن کو کبھی کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے اتحاد سے دشمن کے تمام منصوبے ناکام بنادیں گے۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں اللہ تعالی زخمیوں کو جلد صحتیابی ،شہدا کے درجات بلند اور تمام لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے اور پیارے پاکستان کو دائمی امن اور استحکام نصیب فرمائے۔

متعلقہ عنوان :