این ایل ایف وفد کی صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ سے ملاقات

منگل 25 جولائی 2017 23:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء)نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے ایک وفد نے صوبائی صدر سید نظام الدین شاہ کی قیادت میں صوبائی وزیر محنت سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات کی،وفد نے صوبائی وزیر محنت کو محنت کشوںکے مسائل خاص طور پر ورکرز ویلفیئر فنڈسے مزدوروں کی بیواوئں کو میرج گرانٹ، بچیوں کیلئے اسکالر شپ اور وفات پانے والے مزدوروں کی بیواوئں کو ڈیتھ گرانٹ جلد جاری کرنے سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وفد میں صوبائی نائب صدر شہزاد پنھیار اور محمد عمر شر بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر محنت سید ناصر شاہ نے این ایل ایف وفد کو پیش کردہ مسائل کے حل کیلئے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ محنت کش طبقہ کسی بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہوتا ہے۔ حکومت مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کو ہر گز بے یارو مددگار نہیں چھوڑے گی، مزدوروں اور ان کے بچوں کی تعلیم سمیت فلاح و بہبود کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔