ذمہ داری کے احساس کے بغیر کسی بھی کام میں کامیابی اور حق ادا کرنا مشکل ہے،رہنما جماعت اسلامی مجاہد چنا

منگل 25 جولائی 2017 23:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) جماعت اسلامی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کہا ہے کہ ذمہ داری کے احساس کے بغیر کسی بھی کام میں کامیابی اور حق ادا کرنا مشکل ہے، میڈیا کو ملک کا چوتھا ستون کے ساتھ دو دہاری تلوار بھی کہا جاتا ہے اگر یہ اپنا کام احساس ذمہ داری کے ساتھ کما حقہ سرانجام دے تو ملک ترقی اور معاشرہ کی اصلاح ہوتی ہے مگر میڈیا اپنے فرائض قومی مفاد اور حقائق پر مبنی سرانجام نہ دے تو معاملہ بالکل اس کے الٹ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت کے تحت قبا کمپلیکس میں ضلعی میڈیا کوآرڈینیٹر کیلئے منعقدہ میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں میڈیا کی بڑی اہمیت ہے، بعض اوقات اس کے ذریعے بڑے بڑے معرکوں کی فتح کو شکست میں بدلاجاسکتا ہے مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ذمہ داری کا احساس رکھنے والے کارکنوں نے اپنے کردار ومحنت سے میڈیا کو بھی شکست دے کر میدان مارا ہے۔اس لئے الخدمت کے میڈیا سیل کے ذمہ داران میڈیاکے محاذ کو احسن طریقے اور فلاحی سرگرمیوں کو اجاگر کرکے عوام تک پہنچانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور اس کام کا مقصد صرف اور صرف مخلوق خداکی خدمت اور رب کی رضا ہونی چاہئے اسی میں ہی بندہ مومن کی کامیابی ہے۔

متعلقہ عنوان :