چیئرمین بلدیہ شرقی کا فراہمی و نکاسی آب و دیگر علاقائی مسائل کے حل کیلئے یوسی 27 کا تفصیلی دورہ

منگل 25 جولائی 2017 23:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء)چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا کہ علاقائی مسائل کے حل کیلئے علاقہ مکین بلدیاتی اداروں کیلئے باہمی قوت بنیں اور اپنے علاقے کو اون کریں ، ہم عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پربات چیت کرکے اقدامات کویقینی بنائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 27 کے چیئرمین احترام الحق کے ہمراہ یوسی 27 میں فراہمی و نکاسی آب و دیگر علاقائی مسائل کے حل کیلئے تفصیلی دورے کے دوران کیا ۔

دورے کے دوران چیئرمین یوسی 27 احترام الحق نے چیئرمین معید انور کو کانٹینینٹل بیکری سے متصل سڑک پر فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر چیئرمین معید انور نے کہا کہ KDA اور واٹر اینڈ سیوریج سے میٹنگ کرکے یہاں نئی واٹر اینڈ سیوریج لائن کی تنصیب کیلئے اقدامات کیئے جائیں گے ،مزید براں انہوں نے گلستان جوہر بلاک 7 کے اندورونی علاقے میں ذخیرہ پانی کے ٹینک کا بھی معائنہ کیا ، جہاں پر یوسی چیئرمین احترام الحق نے چیئرمین کو پانی کی رسا کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر چیئرمین معید انور نے پانی کی رسا کی روک تھام کیلئے فوری لائحہ عمل مرتب کرکے اقدامات کرنے کی ہدایات دیں ، انہوں نے کہا کہ پانی کا یہ ضیاع افسوسناک ہے لہذا پہلی فرصت میں اس مسئلے کے حل کیلئے اقدامات کیئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انہوں نے گلستان جوہر بلاک 7 ریذیڈنس کمیٹی کے بھی سیوریج کے حوالے سے مسائل سنے جہاں پر سیوریج کی لائن کی ٹوٹ پھوٹ کی سبب علاقے میں سیوریج کا پانی مہینوں سے جمع ہے اور علاقے میں نئی سیوریج لائن کی تنصیب ناگزیر ہے ، چیئرمین معید انور نے تمام مسائل سننے کے بعد علاقہ مکینوں کو یقین دہانی کرائی کہ آپ کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدمات کریں گے، انہوں نے کہا کہ اندرونی علاقوں میں نئی بلڈنگ کی تعمیرات سے سیوریج کے مسائل میں کئی گناہ اضافہ ہوا ہے ، اس کے حل کیلئے علاقہ مکین بھی اپنی کمیٹی بنا کر بلڈرز اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالیں ، ہم عوام کے مسائل سمجھتے ہیں ، ہم اپنی بھرپور کوشش کریں گے اور KDA ، واٹر اینڈ سیوریج و دیگر تمام داروں کے ساتھ مل کر عوام کو ریلیف مہیا کریں گے ، علاوہ ازیں انہوں نے صفورہ چورنگی کے اطراف اور گل ہاوسس کا بھی دورہ کر کے علاقہ مکینوں سے وہاں کے مسائل سنے جس میں سڑک کی خستہ حالت، سیوریج، لائیٹس و دیگر مسائل سننے کے بعد علاقہ مکینوں کو یقین دہانی کرائی کہ جو کام ہنگامی بنیادوں پر حل کیئے جاسکتے ہیں ، انہیں فوری حل کرکے عوام کو ریلیف مہیا کیا جائے گا۔

#