ریلوے گرائونڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

منگل 25 جولائی 2017 23:20

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) ریلوے گرائونڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ، تین فرار تفصیلات کے مطابق تھانہ اے سیکشن پولیس نے ریلوے گرائونڈ کے قریب مقابلے کے دوران دو ملزمان ضمیر ولد خدابخش نصیرانی اور سونو ولد نصیر احمد نصیرانی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے انکے قبضے سے دو ٹی ٹی پسٹل بمہ گولیاں برآمد کرنے کا دعوی ٰ کیا ہے پولیس کے مطابق پانچ ملزمان کسی واردات کی نیت سے کھڑے تھے اطلاع پر کاروائی کی گئی فائرنگ کے تبادلہ کے دوران تین ملزمان فرار ہونے میں کامیا ب ہوگئے گرفتار ملزمان کو تعلق گھوٹکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :