ملک دہشت گردی کے خلاف حالت جنگ میں ہے اپوزیشن سیاسی مفادات کیلئے محاز آرائی میں مصروف ہے،راشد محمود سومرو

تحریک انصاف اپنے غیر ملکی آقائوں کے اشارے پر ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر کمزور کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،سیکریٹری جنرل جے یو آئی سندھ

منگل 25 جولائی 2017 23:20

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) جمعیت علماء اسلام صوبہ سند ھ کے سیکریٹری جنرل علاقہ راشد محمود سومرو نے لاہور میں ہونے والت دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سامراجی قوتیں ملکی سلامتی کے درپے ہیں ملک دہشت گردوں کے خلاف حالت جنگ میں ہے مگر افسوس کہ اپوزیشن سیاسی مفادات کیلئے محاز آرائی میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کے قریب جہاں خان میں کارکنان سے خطاب کے دوران کیا اس موقع مولانا عبدالحق مہر ، حافظ رفیق احمدشر ، مولانا عبدالغفور بھٹو اور دیگر رہنما موجود تھے علامہ راشد محمود سومرو کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف اپنے غیر ملکی آقائوں کے اشارے پر ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر کمزور کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے چار حلقوں سے لیکر کرپشن اور وکی لیکس سے پانامہ لیکس کیس تک پی ٹی آئی لیڈر عمران خان نے ملک میں خلفشار پیدا کرنے پر بھرپور کوشش کی مگر ہر موقع پر انہیں ناکامی کے علاوہ کچھ ہاتھ نہ آیا اب سپریم کورٹ میں آخری امید لگا رکھی ہے مگر اب بھی ان کو مایوسی کامنہ دیکھنا پڑیگا ۔

متعلقہ عنوان :