ْکوئٹہ:کچھی کینال منصوبہ کو محدود کرنا اہل بلوچستان کیساتھ زیادتی ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

وفاق کا کھچی کینال منصوبے کو صرف ڈیرہ بگٹی تک محدو دکر نا یہاں کے عوام میں احساس محرومی زیادہ کرنے کے مترادف ہے،جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا بیان

منگل 25 جولائی 2017 23:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کچھی کینال منصوبہ کو محدود کرنا اہل بلوچستان کیساتھ زیادتی ہے وفاق کا کھچی کینال منصوبے کو صرف ڈیرہ بگٹی تک محدو دکر نا یہاں کے عوام میں احساس محرومی زیادہ کرنے کے مترادف ہے سازش کے تحت ایک بہت بڑے علاقے کوکچھی کینال منصوبے سے کاٹنابلوچستان کی محرومیوں میں اضافے کاسبب بنے گاواپڈا،ایریگیشن اس حوالے سے وضاحت دیں اور صوبائی حکومت وفاق سے اس زیادتی پر بھر پور وفوری احتجاج کریں تاکہ بلوچستان کی ترقی کی راہ میںبار بار آنے والی رکاٹیں وسازشیں ختم ہوجائیں انہوں نے کہا کہ کچھی کینال منصوبے کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی ،نصیرآباد ،کچھی وبھاگ ناڑی سمیت بڑے علاقوں کو سیراب کرنے کیلئے بنانے کا منصوبہ تھا مگر اب سننے میں آیا ہے کہ انہیں اگست میں ڈیرہ بگٹی تک محدود کرکے چھوڑ دینا ہے جو کہ بڑے علاقے کوسیراب کرنے وفائدہ پہنچانے سے محروم کرنے کے مترادف ہے اس قسم کے ہتھکنڈوں سے لاکھوں ایکڑاراضی سیراب ہونے سے بچ جائیگا لاکھوں لوگ فائدے سے محروم ہوجائیں گے اس لیے بروقت آوازبلند کرنے اور احتجاج کرنے کی ضرورت ہے حکومت بلوچستان بھی غفلت سے بیدار ہوجائیں اور وفاق سے آئینی معاشی حقوق لیکر صوبے کے محرومی ونوجوانوں کی احساس محرومی ختم کرنے میں اخلاص سے کام کریں وفاقی حکومت کا اگر بلوچستان سے محبت ہے تو جاری منصوبوں کو اخلاص کیساتھ بروقت مکمل کریں اور نئے عوامی اجتماعی منصوبے شروع کریں اور جاری منصوبوں کو محدود وختم کرنے سے گریزکریں کچھی کینال منصوبے کو محدود کرنا وفاق حکومت کا اہل بلوچستان کیساتھ عدم تعاون وعدم محبت کا ثبوت ہے ۔

متعلقہ عنوان :