کراچی:نیب کو غیر مؤثر کر نے کے بل کی منظوری سندھ حکومت کی اپنی کرپشن چھپانے اور کرپٹ عناصر کی پشت پناہی کر نے کی کوشش ہے،حافظ نعیم الرحمن
کرپشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور بد قسمتی سے حکمرانوں نے ہمیشہ کرپشن کا تحفظ کیا ہے جس کی وجہ سے ملک اور قومی ادارے تباہ و برباد ہو ئے ہیں اور آج بھی ہو رہے ہیں،امیر جماعت اسلامی کراچی کا سندھ حکومت کے اقدامات پر تبصرہ
منگل 25 جولائی 2017 23:18
(جاری ہے)
رشوت اور کرپشن کروڑوں اور اربوں روپے تک پہنچ چکی ہے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سندھ حکومت کی نیب کو ختم کر نے کی کوششیں آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے ۔سپریم کورٹ کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے ۔
جماعت اسلامی حکومت کی ان کوششوں اور آئین و قانون کے خلاف اقدامات کے خلاف بھر پور احتجاج کرے گی اور آئینی و قانونی سطح پر بھی جدو جہد کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ سندھ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا ادارہ مختلف اداروں میں بلیک میلنگ کے لیے مداخلت کرتا ہے جو اس کے دائرہ کار میں نہیں آتے لیکن اس کی کرپشن کے خلاف کاکردگی انتہائی مایوس کن ہے۔ سندھ میں اینٹی کرپشن کا ادارہ محض کرپشن پھیلانے کا ذریعہ ہے اس کا کا م محض بلیک میلنگ کرنا رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوکہ نیب کا بد دیانت اور کرپٹ افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عمل بہت زیادہ مثالی نہیں ہے اور یہ بات بھی سامنے ہے کہ نیب نے بہت سے بااثر افراد کے معاملے میں تساہل اور جان بوجھ کر صرف نظر کیا ہے بلکہ سندھ حکومت جس طرح کرپشن کی سر پرستی کررہی ہے اس پر سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں آنے والے معاملات اس قدر شرمناک ہیں جس کوکوئی بھی معاشرہ برداشت نہیں کرسکتا کجا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں یہ سب کچھ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت میں شامل دوپارٹیوں نے جس طرح عوام کے خزانے کو لوٹا ہے اس کی مثال نہیں ملتی صاف ظاہر ہے کہ پیپلز پارٹی کو اپنے کچھ افراد کے پکڑے جانے پر تشویش ہے جنہوں نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے اور اب باقی لوگوں کے خلاف کاروائی کا ڈر ہے ۔ نیب کے خلاف حکومت کا اقدام محض اپنی کرپشن بچانے کے لیے ہے ۔#متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.