پاکستانی کھلاڑی بہت با صلاحیت ہیں، گورنر سندھ محمد زبیر
منگل 25 جولائی 2017 23:17
(جاری ہے)
پروگرام میں کھلاڑیوں کو انعامی رقم کے چیک ، گولڈ میڈل اور شیلڈ پیش کی گئیں ۔
گورنر سندھ نے بتایا کہ انھیں کرکٹ سے بے حد لگائو ہے اسی جذبہ کے تحت ایک دفعہ برطانیہ میں لارڈ کے گرائونڈ میں کمنٹری بھی کی تھی اس وقت پاکستان کے میچ میں وقار یونس کمنٹری کررہے تھے وقار یونس نے مجھے دیکھ کر کہا کہ آپ کیوں کمنٹری نہیں کرتے جس پر میں نے مائیک پر کمنٹری شروع کردی وہ ایک زبردست تجربہ تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میچ ہارنے کے بعد دوبارہ اسی ٹیم سے میچ جیت کر بہت خوشی ہوتی ہے چیمپئن شپ میں بھی ہماری ٹیم بھارت سے میچ ہارگئی تھی ، پاکستان کے فائنل میں پہنچنے پر میرا دل بہت کررہا تھا کہ میں اوول گرائونڈ میں جاکر کمنٹری کروں ،پاکستانی ٹیم جیت رہی تھی تو مجھے بہت افسوس ہوا کہ وہاں کیوں نہیں گیا ۔ گورنر محمد زبیر نے کہا کہ رمضان المبارک میں فائنل میچ میں پوری قوم کی دعائیں بھی کھلاڑیوں کے ساتھ تھیں ، وہ لمحہ جس کے لئے پوری قوم بے ہوتی ہے اس وقت کھلاڑیوں کے ساتھ پوری قوم کے دل بھی دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی کھیل میں بہت ضروری ہے کہ کھلاڑی کے نام سے کوئی اسٹائل یا اس کی آئوٹ کلاس پر فارمنس سے میچ منسوب ہو جائے ،جس طرح حسن علی نے اپنا اسٹائل بنایا وہ بہت مشہور ہو گیا ہے اسی طرح شاہد خان آفریدی کا اسٹائل بھی بہت مشہور ہے ،ہماری دعا ہے کہ حسن علی اسی طرح وکٹیں لیں اور اپنے مخصوص اسٹائل سے شائقین کرکٹرز کو محظوظ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا تجربہ بہت کامیاب رہا ، پی ایس ایل سے قومی ٹیم کو بہت اچھے کھلاڑی ملے ، اس طرح کی کرکٹ کی پاکستان کو بہت ضرورت ہے ۔پروگرام سے خطاب میں لیجنڈ جہانگیر خان نے کہا کہ انھیں کرکٹ سے خصوصی دلچسپی ہے اگر اسکواش نہ کھیلتا تو آج کرکٹر ہوتا ۔نوجوان کرکٹرز کو اپنے پیغام میں لیجنڈ کھلاڑی نے کہا کہ ہمیشہ سینئر کی عزت کرو اور ان سے سیکھنا ہوگا ،محنت اور لگن سے مقام حاصل کیا جا سکتا ہے ،ہماری سب کی یہی دعا ہے کہ کھلاڑی ملک و قوم کے لئے بڑے بڑے ایونٹس میں فاتح ہوں ، متحد ٹیم کا نتیجہ اچھا ہی نکلتا ہے ، آج سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم متحد ہے ، یونس خان ایک ممتاز کھلاڑی ہیں ۔پروگرام سے خطاب میں لیجنڈ کرکٹر محمد یونس خان نے کہا کہ اپنی زبردست پذیرائی پر سب کو شکریہ ادا کرتا ہوں ، میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا سنہری مستقبل دیکھ رہا ہوں کیونکہ ہمارے نوجوان کھلاڑی بہت با صلاحیت ہیں ، ہمیں اپنے بچوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا ہوگا خاص طور پر لڑکیوں کو بھی جن کی کھیلوں میں بہت ضرورت ہے ۔سرفراز احمد نے کہا کہ یونس خان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا وہ ہمارے رول ماڈل ہیں ۔پروگرام کے آخر میں گورنر سندھ نے کھلاڑیوں کو تحائف ، انعامی رقم کے چیک اور گولڈ میڈل بھی دیئے ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.