آئی جی سندھ نے سپرہائی سمیت قربانی کے جانوروں کی دیگرمنڈیوں کے لیے ہنگامی پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی
منگل 25 جولائی 2017 23:17
(جاری ہے)
آئی جی سندھ نے کہا کہ سپرہائی وے مویشیاں منڈی کو جانے اور آنیوالے تمام مرکزی راستوں،ذیلی راستوں سمیت اطراف کے علاقوں کا تھانوں کے لحاظ سے سروے کیا جائے اور جرائم سے ممکنہ طور متاثرہ علاقوں میں باقاعدہ سرویلنس اور نشاندہی کے تحت کامیاب چھاپہ مار کاروائیوں کو یقینی بنایا جائے ۔
مویشیوں کو لیکر جانیوالی مختلف گاڑیوں،مویشیوں کے بیوپاریوں اورخریداروں کی سیکیورٹی کے لیے ہائی ویز ودیگر شاہراہوں پرتھانوں کی سطح پر پیٹرولنگ پکٹنگ اور رینڈم اسنیپ چیکنگ کو مذید سخت کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مویشیاں منڈیوں میں خریداروں اور بیوپاریوں کے تحفظ کے لیے عارضی پولیس پکٹس کے قیام کے علاوہ کار/موٹر سائیکل پارکنگ لاٹس پربھی سیکیورٹی اور ٹریفک کے جملہ اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے ۔علاوہ اذیں ریکی نگرانی سراغ رسانی سمیت بم ڈسپوذل اسکواڈ کی ذمہ داریوں کوبھی کنٹی جینسی پلان کا حصہ بنایا جائے ۔آئی جی سندھ نے کہا کہ مویشیاں منڈی کنٹی جینسی پلان کے تحت جملہ امور کی انجام دہی میں مصروف افسران اورجوانوں کے زونل وضلعی وائرلیس بیسز، مدد گار 15 سمیت متعلقہ تھانوں سے مسلسل رابطوں کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں جبکہ سیکیورٹی کے جملہ امور میں حفاظت خود اختیاری ایس اوپی(SOP) پر عمل درآمد کو ہر سطح پر نا صرف یقینی بنایا جائے بلکہ اس حوالے سے پولیس اہلکاروں کو باقاعدہ بر یفنگ بھی دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ شہرکے مختلف علاقوں میں ممکنہ مشکوک ومشتبہ سرگرمیوں و جرائم پیشہ عناصرکی سرویلنس ونگرانی کے ضمن میں سینٹرل پولیس آفس میں قائم مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے جاری ضروری ہدایات پر عمل درآمد جیسے اقدامات کو بھی کنٹی جینسی پلان کے تمام تر ضروری امور میں شامل کیا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی حکومت کا بجلی چوری اور سہولت کاری میں ملوث افسران کیخلاف کاروائی کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور آمد
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کے حوالے سے ہولناک انکشافات
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
-
وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمدپر پابندی پراتفاق
-
چوہدری پرویزالہٰی کی سی ٹی اسکین رپورٹ ڈاکٹرز کو موصول
-
نیپرا نے کےالیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی
-
چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں سائنسی بنیاد پر عید الفطر کی تاریخ بتا دی
-
پنجاب حکومت کا کاشتکاروں کو60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کی زرعی مشینری دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.