آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال،کراچی کے بیشتر پمپس پر پیٹرول نایاب ہونا شروع ہو گیا

منگل 25 جولائی 2017 23:16

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال،کراچی کے بیشتر پمپس پر پیٹرول نایاب ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) کراچی شہر کے بیشترپمپس پرپیٹرول اور ڈیزل دستیاب ہے تاہم کچھ پمپس پر پیٹرول ختم ہونا شروع ہوگیا ہے۔چند بند پمپس کے اسٹاف نے بتا یا کہ گزشتہ رات زائد فروخت کے سبب پیٹرول ختم ہوا۔کراچی کے اکا دکا پمپس کے علاوہ اسٹیشنز پر معمول کے مطابق پیٹرول سپلائی جاری ہے۔

(جاری ہے)

انڈسٹری ذرائع کاکہنا ہے کہ مختلف آئل کمپنیوں کی جانب سے تیل سپلائی بحال رکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔واضح رہے آئل ٹینکرز مالکان اورمختلف ایسوسی ایشنزکی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے، ہڑتال کے باعث کیماڑی ،پورٹ قاسم اور مختلف ڈپوز سے تیل کی ترسیل متاثر ہوئی ہے جبکہ وزارت پیٹرولیم میں حکام اور آئل ٹینکرز مالکان کے مذاکرات منگل کو اسلام آباد میں ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :