کوئٹہ احتساب عدالت نے یوٹیلٹی بلزکی مد میں لاکھوں روپے خرد برد کے مقدمے میں نامزد بینک کیشئر کو جرم ثابت ہو نے پر 9ماہ23 دن قید بامشقت اورخرد برد کی گئی رقم بطور جر مانہ ادا کرنے کی سزا سنا دی

منگل 25 جولائی 2017 23:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج عبدالمجید ناصر نے یوٹیلٹی بلزکی مد میں لاکھوں روپے خرد برد کے مقدمے میں نامزد بینک کیشئر کو جرم ثابت ہو نے پر 9ماہ23 دن قید بامشقت اورخرد برد کی گئی رقم بطور جر مانہ ادا کرنے کی سزا سنا دی ہے۔

(جاری ہے)

نیب حکام نے یوٹیلٹی بلز کی مد میں صارفین کی جانب سے جمع کرائے گئے ایک لاکھ 54ہزار روپے خرد برد کرنے کے مقدمہ میں نامزد بنک کیشئر میاںداد کے خلاف تحقیقات مکمل ہو نے کے بعد ریفرنس عدالت ہذا میں دائر کیا تھا جس کا جرم ثابت ہو نے پر انہیں 9ماہ 23 دن قید بامشقت اورایک لاکھ 54 ہزار روپے بطور جر مانہ ادا کر نے کی سزا سنا دی گئی ۔عدم ادائیگی جر مانہ کی صورت میں ملزم کو مزید 3 ماہ قید بھگتنا ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :