احتساب عدالت کوئٹہ نے لوکل گورنمنٹ فنڈز خرد برد کیس میں 2گواہان کے بیانات قلمبند کر لئے

منگل 25 جولائی 2017 23:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج عبدالمجیدناصر کے رو برو لوکل گورنمنٹ فنڈز خرد برد کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران 2گواہان استغاثہ کے بیانات قلمبند کر لئے گئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز احتساب عدالت کوئٹہ ون میں کیس کی سماعت کے موقع پر ملزمان بر ضمانت اور ملزمان بر حراست حاضر تھے اس موقع پر نیب کی جانب سے 2گواہان استغاثہ نیشنل بنک کے خادم حسین اور اکانٹنٹ جنرل آفس کے سنئیر آڈیٹر محمد حسین کو پیش کیا گیا جنہوں نے عدالت کے سامنے بیان قلمبند کرا دیا جن پر وکلا صفائی نے جرح مکمل کی تاہم سماعت کے موقع پیش نہ ہو نے پرکلیم اللہ قریش ایڈووکیٹ کی حد تک جرح مکمل نہ ہو سکی بعد ازاں کیس کی سماعت کو 3اگست تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا کیس کی سماعت کے موقع پر نامزد مفرور ملزم نوراللہ ایک مرتبہ پھر غیر حاضر رہے جس کے حوالے سے گزشتہ سماعت کے موقع پر تفتیشی آفیسر نے بیان قلمبند کرایا تھا ۔

متعلقہ عنوان :