وزیراعظم کیخلاف ممکنہ طور پر ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ آئے گا: شیخ رشید

muhammad ali محمد علی منگل 25 جولائی 2017 22:41

وزیراعظم کیخلاف ممکنہ طور پر ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ آئے گا: شیخ رشید
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جولائی 2017ء) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف ممکنہ طور پر ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے پاناما کیس کے ممکنہ فیصلے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ممکنہ طور پر وزیراعظم کیخلاف پاناما کیس فیصلے میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا جائے گا۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم کیخلاف ریفرنس دائر ہوا تو پھر وہ مزید مشکل میں پھنس جائیں گے۔ جبکہ اس باعث وزیراعظم کو مزید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :