لاہور ،گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی669 مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے

جن میں554افراد شدید زخمی ہوگئے

منگل 25 جولائی 2017 23:14

لاہور ،گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی669 مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی669 مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں554افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں199افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں 03افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 301ڈرائیور،23کم عمرڈرائیور،362مسافراور93پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ138ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت132متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد58حادثات میں65متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 47حادثات میں51متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل756متاثرین میں616مرد اور140خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں113فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور465افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 178زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں550موٹر سائیکلز،89آٹو رکشے،54موٹر کاریں،43مسافربسیں،24ٹرک اور70دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :