Live Updates

الیکشن کمیشن میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ،10اگست کو سنایا جائیگا

منگل 25 جولائی 2017 23:14

الیکشن کمیشن میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ،10اگست ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 10اگست کو سنایاجائے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران تحریک انصاف کے بانی رہنما ئ اکبرایس بابر کے وکیل نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لانے کے حق میں دلائل دیئے اور پی ٹی آئی چیئرمین کو شوکازنوٹس جاری کرنے کی استدعا کی تاہم عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابراعوان نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا اور موقف اپنایا کہ توہین عدالت کے اختیارات ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کو حاصل ہیں تاہم الیکشن کمیشن کو یہ اختیار حاصل نہیں۔

ڈاکٹر بابراعوان نے مختلف مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ توہین عدالت کی عملی عدالتی کارروائی ہوتی ہے اور یوگنڈاجیسے ممالک میں الیکشن کمیشن کو یہ اختیار حاصل ہے تاہم پاکستان میں اختیار حاصل نہیں ، حتیٰ کہ برطانیہ میں بھی الیکشن کمیشن کو یہ اختیار حاصل نہیں۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرلیا۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات