سا نحہ کو ٹ لکھپت کے بعد حساس اداروں کی کامیاب کارروائی ، دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا

خود کش حملہ آور کے سہولت کاروں کی نشاندہی بھی ہو گئی ،گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل

منگل 25 جولائی 2017 23:14

سا نحہ کو ٹ لکھپت کے بعد حساس اداروں کی کامیاب کارروائی ، دو مبینہ دہشتگردوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) سا نحہ کو ٹ لکھپت کے علا قہ فیروز پور روڈ کے بعد حساس اداروں نے کامیاب کارروائی کر کے دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا،جبکہ خود کش حملہ آور کے سہولت کاروں کی نشاندہی بھی ہو گئی ہے جن کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فیروز پور روڈ پر خود کش دھماکے کے بعد حساس اداروں کی طرف سے مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری تھیں اور اسی دوران دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دونوں کو مزید تحقیقات کے لئے نا معلوم مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سانحہ فیروز پور روڈ کے سلسلہ میں ہونے والی تحقیقات میں خود کش حملہ آور کے سہولت کاروں کی نشاندہی ہو گئی ہے جن کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :