مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے بننے والا نیا عوامی اتحادکادسواں اجلاس

اجلاس میںعلاقائی سیا سی صورتحال سمیت دیگر اموراور آنے والے عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

منگل 25 جولائی 2017 23:09

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے بننے والا نیا عوامی اتحادکادسواں اجلاس گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر ظہور خان کھوسہ اور سابق وزیر اعلیٰ و رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد خان جمالی کی سربراہی میں منعقد ہوا جسمیںمسلم لیگ ن کے رہنمائوںسابق صوبائی وزراء میر عبدالغفور خان لہڑی میر فائق علی خان جمالی میر سلیم خان کھوسہ میر عطاء اللہ خان بلیدی سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی اجلاس میںعلاقائی سیا سی صورتحال سمیت دیگر اموراور آنے والے عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا دو ماہ کے اندر اتحاد میں شامل تمام سیا سی رہنمائوں کے حلقوں میں عوامی جلسے منعقد کر کے بھر پور طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا جس میں جعفر آباد نصیر آباد صحبت پور کے تمام قبائل کو مد عو کیا جائے گا بننے والے اتحاد کے حوالے سے جو قیاس آرائیاںگشت کر رہی ہیں ان میں کسی قسم کی صداقت نہیں ہمارا اتحاد قائم و بر قرار ہے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن ہی ملک بھر کی طرح بلوچستان خصوصا نصیر آباد ڈویژن میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی اجلاس میں کچھی کینال کو ڈیرہ بگٹی حد تک محدود کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ نصیر آباد ڈویژن کے ممبران اسمبلی کچھی کینال کے حوالے سے ایک قرار داد بلوچستان اسمبلی میں لائیں گے سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر ظہور خان کھوسہ رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد خان جمالی سابق صوبائی وزراء میر عبدالغفور خان لہڑی میر فائق علی خان جمالی میر عطاء اللہ خان بلیدی میر سلیم خان کھوسہ سمیت دیگر نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان کی پسماندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے کچھی کینال کو مقررہ مقام تک پہنچایا جائے تاکہ صوبہ اور بلخصوص نصیر آباد ڈویژن کے لاکھوں ایکر بنجر اراضی آباد ہو سکے انھوں نے کہا کہ کچھی کینال بلوچستان کا ایک اہم منصوبہ ہے اور لاکھوں افراد کو ذریعہ معاش بھی ہو گا لیکن اسکو صرف ڈیرہ بگٹی تک ہی ختم کرنا نصیر آباد ڈویژن کی عوام کے ساتھ ذیادتی اور نا انصافی ہے انھوں نے کھیر تھر کینال اور پٹ فیڈر کینال میں ذرعی پانی کی کمی کی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زمینداروں اور عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کھیر تھر کینال اور پٹ فیڈر کینال میں زرعی پانی کی قلت کو دور کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :