پاناما لیکس نے پاکستانی عوام کو تذبذب میں مبتلا کر دیا ،سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ

جو بھی3 62,6 کے حوالے سے سیاستدانوں کو سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں وہ پہلے خود اپنے گریبانوں میں جھانکھیں،گفتگو

منگل 25 جولائی 2017 23:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) پاکستان قومی جسٹس پارٹی کے مرکزی چیئرمین ،سابق صدر وبانی کوئٹہ بار ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آج کل پاناما لیکس نے پاکستانی عوام کو تذبذب میں مبتلا کر دیا اور ججز صاحبان لو گوں کو مختلف القابات سے نواز رہا ہے اور صادق امین3 62,6 آرٹیکل پر زیادہ زور دے رہا ہے لیکن جو بھی3 62,6 کے حوالے سے سیاستدانوں کو سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں وہ پہلے خود اپنے گریبانوں میں جھانکھیں کہ وہ خود امین صادق اور آرٹیکل3 62,6 پر خود اترتے ہے یا نہیں یہ وقت عوام کو سیاسی مسائل میں الجھانے کا نہیں عوام کا مسائل حل کرنے کا ہے عمران خان جو ایک غیر سیاسی غیر سنجیدہ آدمی ہیں وہ ہر گھنٹے کے بعد جھوٹ اور غیر پارلیمانی الفاظ سیاسیوں کے متعلق استعمال کر رہے ہیں دوسرے کے اشاروں پر سیاست کر رہا ہے دھرنوں سے اب تک پاکستانی عوام کو کھربوں نقصان پہنچایا ہے اور سرکاری ٹی وی اسٹیشن اور پارلیمنٹ پر قبضہ کرنے والا ابھی تک آزاد گھورہا ہے یہ ریاست اور حکومت کے لئے آزمائش اور سوالیہ نشان ہے دوسری طر ف اگر عام شہری دفعہ144 کی خلاف ورزی کریں تھانے کے سلاخوں کے پیچھے بیٹھیں ہونگے جو یہ واضح کر تا ہے کہ امیر کیلئے ایک قانون اور غریب کے لئے دوسرا قانون عدلیہ پہلے نظریہ ضرورت کے تحت مارشل لائی حکومتوں کی حمایت کر تے تھے اب جوڈیشل ایکٹویزم کے تحت جمہوری حکومتوں کے خلاف بہانہ بنا کر جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنے کی کوشش کر رہیں صرف نوازشریف نہیں پاناما کیس میں454 لوگ شامل ہیں ان سب کا اور سابق صدر اور عامر جنرل ضیاء الحق کے دور سے لے کر2017 سب کابلا تفری احتساب کیا جائے اگر واقعی عدلیہ ملک کو کرپشن اور رشوت خوری سے صاف کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :