نصیر آباد پولیس نے سنگین واردات میں ملوث 5اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے جدید اسلحہ بر آمد کر لیا

منگل 25 جولائی 2017 23:09

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) نصیر آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون آپریشن کر کے سنگین واردات میں ملوث 5اشتہاری روپوش ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے جدید اسلحہ کلاشن کوفیں،رائفیلیں،اور گولیاں بر آمد کر لی ہیں گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم نصیر آباد جعفر آباد جھل مگسی سمیت دیگر اضلاع کو چوری ڈکیتی قتل اقدام قتل سمیت دیگر وارداتوں میں مطلوب تھاآپریشن میں کارروائی میںحصے لینے والے پولیس آفیسران اور اہلکاروں کے لیئے تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا بھی اعلان کیااس بات کا اعلان ایس ایس پی نصیرآباد ظہور بابر آفریدی نے سٹی پولیس تھانہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا یس ایس پی ظہور بابر آفریدی کے ہمراہ ایس ایچ او سٹی عیسی خان کھوسہ، ایس ایچ او صدر غلام علی کنڈرانی بلوچ اور سی آئی اے انچارج احسان اللہ بھی موجود تھے ایس ایس پی ظہور بابر آفریدی نے کہا کہ ہندو تاجر دیپک کمار قتل کیس،پولیس پارٹی پر فائرنگ، اور موٹرسائیکل چھیننے سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب پانچ اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ھے گرفتار ملزمان سے جدید اسلحہ مسروقہ موٹر سائیکلیں اور منشیات برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی ھے گرفتار ملزمان سے اہم انکشافات کیئے ہیں ایس ایس پی ظہور بابر آفریدی نے بتایا کہ مغوی وکی کمار کی بحفاظت بازیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے انشاء اللہ بہت جلد بازیابی کوممکن بنایا جائیگا انہوںنے کہا کہ گرفتار ملزمان سے سید لعل شاہ اوستہ محمد پولیس کوقتل کے پانچ مختلف مقدمات میں مطلوب جبکہ نصیرآباد جھل مگسی جعفراباد اور دیگر علاقوں میں چوری کے موٹر سائیکلوں کی خریدوفروخت کا بڑا سرغنہ گینگ کا سربراہ تھا، ایس ایس پی ظہور بابر آفریدی نے مزید بتایا کہ جرائم پیشہ افراد اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جاری ھیں اور میڈیا کے توسط سے عوام الناس کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کرایہ دار کو مکان دینے سے پہلے متعلقہ پولیس تھانہ میں اسکی معلومات دینا ضروری ھوگی ھوگی خلاف ورزی کرنے پر مالک مکان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :