اساتذہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں غیرحاضری کسی صورت قبول نہیں،ڈپٹی کمشنرژوب محمد عظیم کا کڑ

منگل 25 جولائی 2017 23:09

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء)ڈپٹی کمشنرژوب محمد عظیم کا کڑ نے کہا ہے کہ اساتذہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں غیرحاضری کسی صورت قبول نہیں متعلقہ آفیسران سکولوں کے دورے کرکے رپورٹ پیش کریں ان خیالات کا اظہارنے انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکشن گروپ کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں ضلعی ایجوکیشن آفیسر شیخ موسیٰ خان مندوخیل ،ڈی او تعلیم حبیب ا لرحمن ،صاحب جان مندوخیل ، عبدالرزاق بابر ڈی او فیمیل اور دیگر متعلقہ آفسران اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں گلوبل پروجیکٹ کے پانچ غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنے اور طویل غیرحا ضری کی بنیادپر ان کی برطرفی کا فیصلہ بھی کیا گیاجبکہ دیگر تمام ڈیوٹی میںدلچسپی نہ لینے والے اساتذہ کے خلاف بھی تادیبی کاروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اجلاس میںحالیہ بارشوں سے متاثر ہونے والے سکولوں کی سروے رپورٹ بھی پیش کی گئی جس میں معمولی نوعیت کے مرمت یونسیف سے کرانے اور زیادہ مرمت والے سکولوں کی رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

اجلاس میں یوم آزادی 2017ء کو شایان شان طریقے سے منانے کے متعلق بھی اہم فیصلے کئے گئے ڈپٹی کمشنر ژوب محمد عظیم کاکڑ نے مختلف سکولوں کے سربراہوں کو یونیسف کی طرف سے فراہم کردہ امدادی رقوم کے چیک بھی تقسیم کئے ۔