وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تمام محکموں کو رواں مالی سال کی پی ایس ڈی پی میں شامل ترقیاتی منصوبوںکے پی سی ون فوری طورپرتیار کرکے منظوری کیلئے محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کو بھجوانے کی ہدایت کر دی

منگل 25 جولائی 2017 23:09

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تمام محکموں کو رواں مالی سال کی پی ایس ڈی پی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے تمام محکموں کو رواں مالی سال کی پی ایس ڈی پی میں شامل ترقیاتی منصوبوںکے پی سی ون فوری طورپرتیار کرکے منظوری کیلئے محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کو بھجوانے کی ہدایت کی ہے جبکہ انہوں نے محکمہ پی اینڈ ڈی اورمحکمہ خزانہ کو پی سی ون کی فوری منظوری اورفنڈ ز کے بروقت اجراء کویقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ وہ ہرپندرہ دن بعد منصوبوں کی پیشرفت کاجائزہ اجلاس منعقد کریں گے۔وہ صوبائی مشیران سرداردُرمحمدناصر، میرمحمدخان لہڑی،رکن صوبائی اسمبلی حاجی اسلام بلوچ اورسابق صوبائی وزرأ میرفائق جمالی اورمیرعبدالغفور لہڑی سے بات چیت کررہے تھے جنہوں نے پیرکے روزیہاں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہاکہ رواں سال کے ترقیاتی پروگرام میں عوامی فلاح وبہبود کے اہم منصوبوں کو شامل کیاگیاہے اورتعلیم ،صحت،مواصلات اورآبنوشی کے شعبوں کو ترجیح حاصل ہے۔

انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوںکی تاخیر اورفنڈز کے ضیاع کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا اورعوام کے وسائل کو عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بروئے کارلاکر اُن کی زندگی میں مثبت تبدیلی لائی جائے گی۔وفد نے صوبے کی ترقی کے وزیراعلیٰ کے وژن کوسراہتے ہوئے اس یقین کا اظہارکیاکہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں بلوچستان تیزی سے ترقی کی منازل طے کریگا اورعوام تک ترقی کے ثمرات پہنچیں گے۔

متعلقہ عنوان :