سبی جیکب آباد قومی شاہراہ پر ریلوے ملازم کو کار نے ٹکر مار دی ملازم موقع پر جان بحق ہو گیا

منگل 25 جولائی 2017 23:09

سبی جیکب آباد قومی شاہراہ پر ریلوے ملازم کو کار نے ٹکر مار دی ملازم ..
سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) سبی جیکب آباد قومی شاہراہ لمجی کے مقام پر ریلوے ملازم کو ٹوڈی کار نے ٹکر مار دی موقع پر جان بحق ملزم فرار ہونے میں کامیاب ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سبی جیکب آباد قومی شاہراہ پر لمجی کے مقام پر ریلوے پھاٹک پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے ریلوے ملازم اللہ وسیا کو نامعلوم ٹوڈی کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ریلوے ملازم موقع پر جان بحق ہوگیا مقامی لیویز فورس نے ضرروی کاروائی کیلئے لاش کو سول ہسپتال سبی لے گئے جہاں پر کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔واضح رہے کہ کار میں سوار ملزم موقع سے فرار ہونے میںکامیاب ہوگیا تاہم لیویز فورس نے ملزم کی تلاش شروع کردی مزید تفتیش لیویز انتظامیہ کررہی ہے۔۔۔

متعلقہ عنوان :