سینئر ایجوکیشنل سٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 30نکاتی مطالبات کے حق میں سبی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ہمیشہ بلوچستان میں تعلیمی معیار کی بلندی اور اسکولوں میں بہتر تعلیم کی فراہمی میں اہم رول پلے کیا،ہمارے مسائل ومشکلات پر آج تک سنجیدگی سے توجہ نہیں دی گئی مجبور ہوکر احتجاج و سٹرکوں پر نکلے ہیں، احتجاجی مظاہرین کا خطاب

منگل 25 جولائی 2017 23:07

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) سینئر ایجوکیشنل سٹاف ایسوسی ایشن (سیسا) ضلع سبی کے زیر اہتمام 30نکاتی دیمانڈ پر عملددآمد سینئر پوسٹو ںپر جونیئرز کا ٹرانسفر سمیت دیگر مطالبات کے حق میں ضلعی صدر محمد انور لاشاری کی قیادت میں سبی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں جنرل سیکرٹری سید عنایت شاہ، سینئر نائب صدر عبدالرشید منگویو،ڈویژنل کوآرڈینٹر لیاقت علی لغاری ، چیئرمین حافظ اسد الحق،ڈپٹی آرگنائزرمیر محمد مری،فنانس سیکرٹری حاجی محمد بخش چانڈیہ کے علاوہ دیگر کارکناں وممبران نے شرکت کی احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے ردج تھے احتجاجی مظاہرے سے محمد انور لاشاری ، سید عنایت شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینئر ایجوکیشنل سٹاف ایسوسی ایشن نے ہمیشہ بلوچستان میں تعلیمی معیار کی بلندی اور اسکولوں میں بہتر تعلیم کی فراہمی میں اہم رول پلے کیا لیکن ہمارے مسائل ومشکلات پر آج تک سنجیدگی سے توجہ نہیں دی گئی مجبور ہوکر احتجاج و سٹرکوں پر نکلے ہیں مقررین نے کہا کہ مرکزی قائدین کی ہدایت پر سبی سمیت بلوچستان بھر میں احتجاجی تحریک کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جس کا مقصد سیسا کی جانب سے پیش کئے گئے نکاتی ڈیمانڈ پر عمل درآمد ،سینئر پوسٹوں پر جونیئر ز کا ٹرانسفر ایس ایس ٹی کا ازسرنو سروس اسٹرکچر، محکمہ تعلیم میں بہتری کے مسائل پر عمل درآمد کرواناہے مقررین نے کہا کہ سینئر ایجوکیشنل اسٹاف ایسوسی ایشن نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے صوبے میں تعلیمی معیار کی بلندی میں کلیدی کردار ادا کیا سازشی عناصر نے ہمیں مسائل ومشکلات کا شکار بنایا سینئر پوسٹوں پر جونیئر ز کو لگایا کر ہماری حق تلفی کی گئی جس کی ہم ہر فورم پر مذمت کرتے ہیںاگر اسی طری ہماری حق تلفی ہوتی رہی تو اب ہم برادشت نہیں کریں گے محکمہ ایجوکیشن کو چاہیے کہ وہ تعلیمی معیار کو بلند کریں جبکہ ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بلوچستان میں دن بدن تعلیمی پسماندگی بڑھتی جارہی ہیں جس کی ذمہ داری محکمہ تعلیم پر عائد ہوتی ہیںمحکمہ تعلیم وصوبائی حکومت نے اگر ہمارے تمام جائز مطالبات جلدازجلد منظورنہیں کئے تو بھوک ہرتال اسمبلی کے سامنے دھرنا سمیت تمام احتجاجی سلسلہ شروع کریں گے جس کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی احتجاجی مظاہرے کے موقع پر سبی پویس کی جانب سے سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :