بلوچستان کی ترقی خوشحالی امن سے وابستہ ہے، آغا نواب شاہ

صوبے کے غیور شہری اپنی ذمہ داریاں کا احساس کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز سے تعاون کو یقینی بنائیں دہشت گردی کے واقعات میں بے گناہ لوگوں کی ہلاکت سے دل خون کے آنسو روتا ہے لاہور میں بم دھماکے بے گناہ معصوم جانوں کانقصان اور شہریوں کا ذخمی ہونا ہمارے لئے المیہ سے کم نہیں، میڈیا سے گفتگو

منگل 25 جولائی 2017 23:07

بلوچستان کی ترقی خوشحالی امن سے وابستہ ہے، آغا نواب شاہ
سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے آئی پی سی ڈیپارمنٹ بلوچستان سید آغا نواب شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی خوشحالی امن سے وابستہ ہے صوبے کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے بلوچستان کے غیور شہری اپنی ذمہ داریاں کا احساس کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز سے تعاون کو ممکن بنائیں دہشت گردی کے واقعات میں بے گناہ لوگوں کی ہلاکت سے دل خون کے آنسو روتا ہے لاہور میں بم دھماکے بے گناہ معصوم جانوں کانقصان اور شہریوں کا ذخمی ہونا ہمارے لئے المیہ سے کم نہیں محب وطن شہری دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے حکومت اور پاک افواج کا بھر پور ساتھ دیں ن خیالات کا اظہار نے قومی خبر رساں ادارے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

سید آغا نواب شاہ نے کہا کہ بلوچستان سمیت پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے قدرتی وسائل سے مالامال کیا جبکہ یہاں کے لوگ جفاکش محنتی بہادر اور غیور محب وطن ہیں جن کو اللہ نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازہ ہے پنجاب کے شہر لاہور میں سوموارکے روز ہونے والے بم دھماکہ کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے دھماکوں میں بے گناہ معصوم شہریوں اور پولیس اہلکاروںکی ہلاکت اور ذخمی ہونے کا دکھ ہمیں بھی ہوتا ہے چند بے ضمیر افراد جو بیرون ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں کھیل رہے ہے چند ٹکوں کے خاطر ملک میں دہشت گردی کا بازار گرم کررکھا ہے کبھی کوئٹہ کبھی کبھی لاہور اورملک کے دیگر علاقوں میں بم دھماکہ کرکے معصوم لوگوں کے خون کا سودا کرتے ہیں حکومت بلوچستان ایسے اقدامات کی ہرفورم پر مذمت کرتی ہیںسید آغا نواب شاہ نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی کاروائیوں سے پیداہونے والے موجودہ صورت حال میں ملک دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں وقت کی ضرورت ہے ہم چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو یقین دلاتے ہیں بلوچستان سمیت ملک بھر کی عوام اس آپریشن میں پاک افواج کے شانہ بشانہ لڑنے کو تیار ہیں تاکہ ملک سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ہوسکے پاکستان پرامن ملک بن سکے انہوں نے سوموارکے روز لاہور میں ہونے والے بم دھماکہ میںشہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ان کے دکھوں کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ آپ سب کو صبر جمیل عطاء فرمائیں ذخمی ہونے والوں کو جلد صحت یابی عطاء فرمائیں ۔

متعلقہ عنوان :