بے گناہ اور معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے پاک دھرتی پر بوجھ ہیں، نورین سیال

لاہور بم دھماکے کی شدید مذمت ایسے بزدلانہ حملوںسے پاکستانی قوم خوف زدہ نہیں ہوگی، رہنماء پیپلز پارٹی خواتین ونگ

منگل 25 جولائی 2017 23:06

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی مرکزی رہنما ہومن رائٹس ونگ پنجاب کی سابق صوبائی نائب صدر نورین سیال نے کہا ہے کہ بے گناہ اور معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے پاک دھرتی پر بوجھ ہیں سوموار کے روز ارفع کریم ٹاور کے قریب بم دھماکہ نے ایک بار پھر لاہور کے شہریوں کو غم زدہ کردیا میںبم دھماکہ کی شدید الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا کہ ایسے بزدلانہ حملوںسے پاکستانی قوم خوف زدہ نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ جن سفاک درندوں نے معصوم انسانی زندگیاں چھننی ہے وہ قرار واقعی سزاسے بچ نہیںپائیں گے انہوں نے کہا کہ لاہور میں دہشت گردی کی کاروائیوںکے ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے معصوم شہریوں کی ذندگیوں سے کھیلنے والے عبرتناک انجام کو ضرور پہنچیں گے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دہشت گردی کی اس واقعہ کی ہرفورم پر مذمت کرتے ہیں حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ میں ملوث عناصر کی جلدازجلد گرفتاری کو ممکن بناتے ہوئے لاہور کے مثالی امن کو بحال رکھنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر عملی اقدامات کئے جائیںمیڈم نورین سیال نے سوموار کے روز لاہور میں ہونے والے بم دھماکہ میں شہید ہونے والے کے لواحقین سے دلی ہمددردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اس دکھ کی گھڑی میں برابر کی شریک ہے اللہ تعالیٰ سے دعا گواہ ہوں کہ بم دھماکہ کے شہداء کو جوار رحمت میں اعلیٰ درجات اور پسماندگان کو صبر کو جمیل عطا فرمائیں ۔

متعلقہ عنوان :