پشتون بلوچ کے نام پر سیاست کرنے والے 2018 ء کے الیکشن میں شرمندہ ہونگے ، مولانا عبدالخالق خادم

منگل 25 جولائی 2017 23:06

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) جمعیت علماء اسلام تحصیل چمن کے امیر مولانا عبدالخالق خادم ،جنرل سیکرٹری حاجی غوث اللہ ،سیکرٹری اطلاعات حافظ عزیز اللہ عزیزی ،نائب امراء حافظ خلیل الرحمن ،مولانا شمس اللہ ،مولوی احسان اللہ ،دامانی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالمالک ناظم ،جوائنٹ مولوی جمیل احمد ودیگرمجلس عاملہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ بلوچستان حکومت میں قوم پرستوں نے ایک معاہدے کے تحت اقتدار حاصل کیا پشتون بلوچ کے نام پر سیاست کرنے والے 2018 ء کے الیکشن میں شرمندہ ہونگے جس کا شروعات حالیہ ضمنی انتخابات کے دو حلقوں میں ان کو شکست کی صورت میں اٹھانا پڑاہے انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں بدامنی ،بے روزگاری ،قتل وغارت گری کے باعث عوام دماغی مریض بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ پانی کے نام پر جن اسکیمات کا افتتاح کیاجارہاہے اس سے کئی علاقوں میں علاقے کے مکینوں کو دست وگریبا ن کردیاہے جبکہ چمن میں عرصہ دراز سے امن وامان کی مخدوش صورتحال ہیں صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں عوام امن چاہتے ہیں بدامنی نہیں کیونکہ علاقے میں امن وامان کی صورتحا ل بہتر ہونے سے ہی تعلیم ،صحت اور روزگار کے مواقع ہوتے ہیں مگر یہاں صورتحا ل اس کے برعکس ہیں جمعیت علماء اسلام کی سیاست عوام صحیح رہنمائی امن اخوت ،بھائی چارے کی فضاء قائم کرنا ہیں ۔

قو م پرست لالچ پشتون دوستی کے نام پر ووٹ آئندہ الیکشن میں نہیں چلے گی جمعیت علماء اسلام ایک سیاسی ومذہبی تنظیم ہے جماعت پر عوام کا بھرپور اعتماد کا اظہارکرینگے جمعیت علماء اسلام کی سیاست عوام کیلئے اور عالم اسلام کیلئے ایک آسمانی تحفہ ہے جمعیت میں مفاد پرستی ،قوم پرستی کی کوئی گنجائش نہیں جماعت کے حقیقی کارکنوںنے جماعت کی رہنمائی اور مضبوطی کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہے جمعیت علماء اسلام آئندہ 2018 ء کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :