جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر جج کے ریمارکس سے متعلق سخت ردعمل

سپریم کورٹ بار کے نائب چئیرمین نے اعلی عدلیہ سے توہین عدالت کا کیس چلانے کی اپیل کر دی

muhammad ali محمد علی منگل 25 جولائی 2017 22:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جولائی 2017ء) سپریم کورٹ بار کے نائب چئیرمین نے اعلی عدلیہ سے میر شکیل الرحمان کیخلاف توہین عدالت کا کیس چلانے کی اپیل کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنگ اور جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان منگل کے روز سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

پیشی کے بعد عدالت کے باہر میر شکیل الرحمان نے غصے کے انداز میں سپریم کورٹ کے جج کے ریمارکس کا تمسخر اڑا۔

اس حوالے سے قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ میر شکیل الرحمان کیخلاف توہین عدالت کا کیس بنتا ہے۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ بار کے نائب چئیرمین نے بھی اعلی عدلیہ سے میر شکیل الرحمان کیخلاف توہین عدالت کا کیس چلانے کی اپیل کی ہے۔ جبکہ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ میر شکیل الرحمان کیخلاف آرٹیکل 204 کے تحت کاروائی ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :