حلقے کے عوام میری طاقت اور سرمایہ ہے، ان کی خواہش کو نہیں ٹھکرا سکتا

سابق صوبائی وزیر شیخ نثار سرباز کی میڈیا سے گفتگو

منگل 25 جولائی 2017 23:06

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء)سابق صوبائی وزیر شیخ نثار سرباز نے کہا ہے کہ حلقے کے عوام میری طاقت اور سرمایہ ہے ان کی خواہش کو نہیں ٹھکرا سکتا،فیصلے کا احترام کرئونگا،میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ امجد ایڈووکیٹ میرا بھائی ہے اور ان سے برادرانہ تعلقات ہیں جو سیاسی و علاقائی حدود و قیو د سے بالاتر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے سیاست چھوڑنے کا ذاتی فیصلہ کیا تھا تاہم حلقے کے عوام کا فیصلہ میرے لئے حجت ہے کیونکہ میرے حلقے کے عوام نے گزشتہ 20/25سال سے مجھے جو عزت و احترام دیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام میرے اصل طاقت اور سرمایہ ہیں جن کی خواہشات کو ٹھکرا نہیں سکتا ہوں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے تحفظات اور حلقے کے عوام کی خواہشات کو کمیٹی کے سامنے رکھ دیا ہے اور ذاتی طور پر پارٹی میں شمولیت کیلئے کوئی شرط نہیں رکھی ہے ۔