پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ کی ہدایت پر مقامی رہنما اپو علی کی قیادت میں 6رکنی کمیٹی کی ناراض رہنما شیخ نثار سرباز سے ملاقات

منگل 25 جولائی 2017 23:06

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء)پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ کی ہدایت پر مقامی رہنما اپو علی کی قیادت میں 6رکنی کمیٹی نے ناراض رہنما شیخ نثار سرباز سے ملاقات کی ۔اس موقع پر دونوں فریقین کے مابین سیاسی معاملات پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں موجود ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شیخ نثار نے انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے دوران پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کرینگے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے شیخ نثار سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ کو باضابطہ آگاہ کر دیا ہے ۔ کمیٹی میں چیئر مین اپو علی ،حاجی محمد علی ڈار،حاجی شیر علی چنداہ ،وزیر عباس آستانہ ،علی کو شگری خورد ،حاجی حبیب شگری خورد ،چیئرمین ابراہیم شگری کلاں اور زاہد بلال حوطو شامل تھے۔