مولانا غلام مصطفی کی ارفع کریم ٹاور کے قریب بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت

منگل 25 جولائی 2017 23:04

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا غلام مصطفی نے لاہور فیروز پور روڈ ارفع کریم ٹاور کے قریب ہونے والے بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ میں استعماری قوتوں کے ایجنٹ آلہ کار ملوث ہیں اس وقت اتحاد کی سخت ضروت ہے دشمن چاروں طرف سے گھات لگائے بیٹھا ہے وہ پاکستان کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے جو کہ اس کا خواب کبھی پوارا نہیں ہوگا بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے پاکستان کے اندر دہشت گردی کی تمام وارداتوں میں بھارت اور اس کے اتحادی امریکہ ‘اسرائیل ملوث ہیں ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیںانہوں نے مزید کہا کہ یہ سانحہ انتہائی افسوسناک ہے جس میں 26افراد شہید ہوئے اور درجنوں زخمی ہیں ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سانحہ میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں کیفرکردار تک پہنچائے دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو ڈٹ جانا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :