پی ٹی آئی رہنماء کامران ڈار کی سانحہ لاہو ر کی شدید الفاظ میں مذمت

منگل 25 جولائی 2017 23:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) پا کستان تحریک انصاف کے رہنما میاں کامر ان ڈار نے سانحہ لا ہو ر کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ ہمارے نہتے شہریوںکی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی۔دہشت گرد پورے خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیلنے کی مذموم سازش کر رہے ہیں جس میں ان کو ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بزدل دشمن دہشت گردی کر کے بے گنا ہ شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جس کا منہ توڑ جواب انتہائی ضروری ہے ۔

دہشت گردی کی وجہ سے کئی معصوم شہری شہیدہو چکے ہیںاور کئی گھر تباہ و بربا د ہو رہے ہیں ،حکو مت کو جلد ہی دہشت گردی پر قابو پانا ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ لا ہو ر سانحہ میں شہید ہو نے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،اللہ تعالی ان کے لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے اور شہدا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔